مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں دہشت گرد ہندوؤں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بہیمانہ طور پرقتل کردیا ہے گائے کے معاملے پر ہندو دہشت گردوں کا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے ملک میں حرج و مرج پیدا ہوجائے گا جو ہندوستان کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوری میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک وین کو روکا جس میں 7 گائیں موجود تھیں ۔ حملہ آوروں نے تشدد کرکے وین میں سوار دونوں افراد کو قتل کردیا جن کی شناخت 19 سالہ انور حسین اور 19 سالہ حافظ شیخ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان مویشی تاجر تھے۔ پولیس نے نوجوانوں کا پوسٹ مارٹم کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ تاحال قتل میں ملوث کسی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہندو دہشت گردوں کا گائے کے معاملے پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا ہندوستان کے لئے خطرہ بن سکتا ہے اور اس طرح قوموں اور مذاہب کا آپسی تصادم اورٹکراؤ شروع ہوسکتا ہے جو ہندوستان کے لئے تباہ کن بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ہندوستان دہشت گردوں کا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا ہندوستان کی مرکزی حکومت کی ناکامی کا بھی مظاہرہے خیال کیا جاتا ہے کہ ہندو دہشت گرد مرکزی حکومت کے اشاروں پر مسلمانوں کے خلاف سرد جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں دہشت گرد ہندوؤں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بہیمانہ طور پرقتل کردیا ہے گائے کے معاملے پر ہند دہشت گردوں کا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے ملک میں حرج و مرج پیدا ہوجائے جو ہندوستان کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
News ID 1874855
آپ کا تبصرہ